صوبائی وزیر کا ہیڈتونسہ بیراج کا دورہ‘سیلابی صورتحال کا جائزہ

صوبائی وزیر کا ہیڈتونسہ بیراج کا دورہ‘سیلابی صورتحال کا جائزہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیر زادہ کا ہیڈتونسہ بیراج کا دورہ ۔۔

،سیلابی صورتحال کا جائزلیا اورشجرکاری بھی کی۔ وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیر زادہ نے ہیڈ تونسہ بیراج کوٹ ادو کا دورہ کیا، موجودہ سیلابی صورتحال، حفاظتی اقدامات اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،کاظم علی پیر زادہ نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں،انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور درختوں کے تحفظ کی اہمیت پر زوردیا۔وزیر آبپاشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اس مرتبہ کسی بھی قسم کی فلڈ ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا رہی بلکہ مکمل فوکس عملی اقدامات پر ہے ، ہمیں پانی کا ضیاع روکنا اور ہر قطرے کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں