جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن، مشکوک شخص گرفتار

جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا  سرچ آپریشن، مشکوک شخص گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،5ہوٹلوں کی چیکنگ ،25افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا۔۔۔

 مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق جے ٹی ٹی ملتان نے تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں ڈیرہ اڈا ،لالہ زار کالونی و گرد نواح میں سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے پانچ ہوٹلوں کی مکمل چیکنگ کی ۔پچیس افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جس کو حوالہ کینٹ پولیس کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں