ضلعی ہسپتال وہاڑی میں انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیہی مرکز صحت 56ڈبلیو بی کا وزٹ کیا،طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔۔۔
ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔انہوں نے موجود ڈائیلسز مشینوں کے بند ہونے ، وارڈ میں صفائی اور ائیر کنڈیشنز بند ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔