آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات  بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30دن میں لائحہ عمل بنایا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو مؤثر بنانے اور پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جانے کافیصلہ بھی کیا گیا۔ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع جائے گا۔ اسسمنٹ ٹیسٹ سے اساتذہ اور طلباکی پرفارمنس پرکھی جا سکے گی،آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں