پولیس نے ٹرانسجینڈر کا بیگ تلاش کرکے حوالے کردیا
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس چوکی لاری اڈا نے ایک ٹرانسجینڈر محبت جو کہ فتح پور لیہ سے ملتان آرہا تھا جس کا بیگ چنگچی رکشہ میں رہ گیا تھا۔۔۔
وہ تلاش کرکے ٹرانسجینڈر کے حوالے کیا جس نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ٹرانسجینڈر نے اپنے بیگ گم ہونے کی اطلاع چوکی لاری اڈا پولیس کو دی جس پر انچارج چوکی لاری اڈا سب انسپکٹر انتصار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔