ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سبب بجلی بند رہے گی

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل  کے سبب بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 14جولائی کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV راواں،متی تل اورشاہ موسیٰ فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک،11KVممتاز آئل مل فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVسٹی مخدوم رشید،علامہ اقبال اورقائد اعظم فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں