میٹرک ، انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ پالیسی ایک سال کیلئے موخر

میٹرک ، انٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ پالیسی ایک سال کیلئے موخر

ملتان ( خصوصی رپورٹر)ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا۔۔۔

اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔نئی پالیسی کے تحت سال 2025ء سے ایس ایس سی (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ) اور ایچ ایس سی (ہائر سیکنڈری سکول) کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھاکر 40 کئے جارہے ہیں ۔اس گریڈنگ سکیم کا اطلاق نویں اور گیارہویں کلاسز سے ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں