وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا عباس تابش کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا عباس تابش  کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

میلسی (نامہ نگار )وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کامجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر اور شاعر عباس تابش کے بڑے بھائی،شاعر عمیر مشتاق کے والد مشتاق احمد کے انتقال پر اظہار افسوس۔

انہوں نے کہا مشتاق احمد کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی رنجیدہ کرنیوالی ہے ،ہماری دعائیں اور ہمدردیاں عباس تابش،عمیر مشتاق اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،اللہ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ادبی و ثقافتی حلقوں نے بھی مشتاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔متعدد ادیبوں،شاعروں اور دوست احباب نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں