ضلعی صدر انجمن کاشتکاران وہاڑی راؤ محمد فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں
میلسی (نامہ نگار )ضلعی صدر انجمن کاشتکاران پنجاب وہاڑی راؤ محمد فاروق خاں کی والدہ انتقال کرگئیں۔
نماز جنازہ میں سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایم پی اے جہانزیب خان کھچی،اللہ یار خان راندو،راؤ طارق محمود،محمد اسلم خان یوسفزئی،سید نویدالحسن قطبی، محمد یوسف کامران،راؤ نواب،سید سیف الحسن قطبی،راؤ ظفریاب علی،راؤ علی حیدر،حیدر خان، ملک امیر بخش،لطیف بھٹی اور ملک محمد حنیف سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کا ختم آج صبح ساڑھے سات بجے ڈیرہ راؤ رزاق خاں میں ہوگا۔