31مسلح افراد کا دھاوا،مونگی سے بھری کشتی لے گئے
فتح پور جنوبی ( نامہ نگار) 31مسلح افراد کا کاشتکار کے رقبہ پر دھاوا فصل مونگی سے بھری دریائی کشتی لے کر فرار ہو گئے۔۔۔
تھانہ کندائی کا علاقہ نور پور نہڑ کا کے رہائشی محمد بخش ولد نور احمد موہانہ نے پولیس کو بیان کیا کہ سائل نے موضع نصرت پور میں اکرم شاہ کے ہمراہ فصل مونگی کاشت کر رکھی ہے دریائے سندھ میں طغیانی اور دریا کے چڑھنے کی وجہ سے مزدوروں کے ہمراہ فصل مونگی اپنے رقبہ پر کٹوا رہا تھا کہ شام 5بجے اکتیس ملزمان فیاض، ریاض، امتیاز ،رفیق ،غضنفر، جنید،محبوب، شہاز عرف صوبہ، ظفری جھبیل،سکندر ،یاسر،ناظم ،ارشاد ،صدام، اسماعیل، امان اللہ ودیگر مسلح کلاشنکوف ،راکٹ لانچر آگئے اور اسلحہ دکھا کر خوف پھیلایا اور کہا کہ اپنی دریائی کشتی (بیڑہ) چھوڑ کر ہمارے حوالے کرو ۔ انکار کیا تو مار دیں گے اور زبردستی کشتی بیڑہ مالیت بارہ لاکھ چھین کر شمال کی جانب چلے گئے ہم سب ڈر کے مارے چلے گئے ڈکیتوں کے جانے کے بعد ریسکیو پر کال کی اب حاضر ہوئے ہیں مقدمہ درج کیا جائے پولیس تھانہ کندائی نے مقدمہ نمبر112/25درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔