مبینہ خودکشی کرنیوالے ڈی ایس پی کے قتل کا شبہ، مقدمہ درج

مبینہ خودکشی کرنیوالے ڈی ایس  پی کے قتل کا شبہ، مقدمہ درج

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )دوماہ قبل مبینہ طورپرخودکشی کرنیوالے ڈی ایس پی سپیشل برانچ کو قتل کئے جانے کاشبہ ہمشیرہ شاہدہ پروین کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔

 9مئی کے روز ڈی ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ شمس کے رہائشی سیف اللہ خان کورائی کی نعش انکی رہائش گاہ پرخون میں لت پت ملی تھی جس پر کی جانیوالی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ سیف اللہ خان کورائی نے سرکاری مشین گن سے کنپٹی پرفائر مار کر خودکشی کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں