بارشوں سے قبرستان میں پانی جمع انتظامیہ سے نکاسی آب کی درخواست

بارشوں سے قبرستان میں پانی جمع  انتظامیہ سے نکاسی آب کی درخواست

میلسی (نامہ نگار )غلام قادر کھوکھر خدمت گار عیدگاہ میلسی نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو درخواست دی ہے کہ من سائل عید گاہ و قبرستان کا خدمت گار ہے۔۔۔

حالیہ بارشوں کے سبب قبرستان میں پانی جمع ہے اور قبروں میں پانی داخل ہورہا ہے ،دربار میں پانی بھرا ہوا ہے ،کوئی صفائی نہیں ہے ،نمازی حضرات اور راہگیروں کو دشواری کا سامنا ہے ،کوئی بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے جہاں سب نے مرنے کے بعد آنا ہے ۔لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ صفائی کرائیں اور مشینری کے ذریعے پانی کو نکالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں