منظوراحمد محمود چشتی کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم کی تقریب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)بانی فائر فلائی ویلفیئرآرگنائزیشن خانیوال مرحوم منظور احمد محمود چشتی کے چہلم کی تقریب کا اہتمام چشتیہ بلڈنگزبلاک نمبر9میں کیا گیا۔۔۔
جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، وکلاء تاجر برادری، معززینِ علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مفتی محمدصفدرشاکر رضوی اورمفتی عبدالرزاق گولڑوی نے موت و حیات کے فلسفے ، دنیا کی فانی حقیقت، والدین کی خدمت اور ان کے ایصال ثواب کے روحانی ثمرات پر روشنی ڈالی اورکہا کہ والدین اولاد کے لیے جنت کا دروازہ ہوتے ہیں ،ان کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ،جو اولاد والدین کے بعد بھی ان کیلئے دعا، صدقہ جاریہ اور نیک اعمال کا وسیلہ بنتی ہے وہ والدین کی حقیقی فرمانبردار ہوتی ہے ۔