یوسف کسیلیہ کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

یوسف کسیلیہ کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے  ملاقات ،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

بورے والا(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن کے حلقہ گگومندی سے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی۔۔۔

یوسف کسیلیہ نے گگومندی کے انفرا سٹرکچر، تعلیم و صحت کے شعبے ، کیفیت آبادی اور زرعی ترقی سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔سپیکر نے ان کی تجاویز کوسراہتے ہوئے حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگراموں میں ان کے حلقے کو ترجیحات میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی موجودہ قوانین اور وسائل کے ذریعے حلقہ گگومنڈی کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔ یوسف کسیلیہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حلقہ کے مسائل اسمبلی میں اٹھا کر انہوں نے اپنا فرض ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں