ڈپٹی کمشنر کا تحصیل تونسہ کا دورہ ، ریسکیو آپریشن کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل تونسہ کا  دورہ ، ریسکیو آپریشن کا دورہ

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیابیٹ جڑھ لغاری اور دیگر علاقوں میں جاکر دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال،دریائی بیلٹ کا علاقہ اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنرز ندیم ہاشمی،تیمور عثمان اور دیگر افسران ہمراہ تھیڈپٹی کمشنر نے تونسہ میں سیوریج لائنز کی تنصیب اور شادن لُنڈ میں دیہی مرکز صحت کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث تحصیل تونسہ کی نشیبی آبادیاں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے ۔علاقوں میں ریلیف کیمپ لگا دیٔے گئے ہیں ، جس میں تمام متعلقہ ادارے ریسکیو 1122، لائیو سٹاک اور ہیلتھ بھی موجود ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں