سیلاب کا خدشہ ،عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا :کمشنر
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر اشفا ق احمد چوہدری کا غازی گھاٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا دورہ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد اور چیف انجینئر ایریگیشن رانا ذوالفقار علی بھی ہمراہ تھے کمشنر نے غازی گھاٹ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا اور سپر بند کا دورہ کیا۔۔۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے جے ہیڈ سپر آر-2غازی گھاٹ اور آر ڈی 148سپر سمینہ سادات میں دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیاسائٹ پر موجود چیف انجینئر ایریگیشن رانا ذوالفقار علی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر احمد کمال نے کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کو بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے عوام کو سیلاب سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے تمام محکمے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،ڈی سی محمد عثمان خالد نے کہا دریائی بیلٹ کے حساس علاقوں میں فلڈ کیمپس لگا دئیے گئے ہیں ۔