سمارٹ انٹیلی جنٹ کسٹمر سروس کو فروغ دے رہے ، عامر ضیاء
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرزانجینئر عامر ضیاء نے کہا ہے کہ صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں اس لئے آئی ٹی کے ذریعے سمارٹ اور انٹیلی جنٹ کسٹمر سروسز کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔
ایم آئی ایس سسٹم کے تحت کوڈ ڈیفیکٹو، تبدیلی نام، تبدیلی ٹیرف اور نئے کنکشنز جیسے کیسز ہر ماہ فیڈ کئے جائیں تاکہ صارفین کو بروقت سہولیات میسر آ سکیں۔ آئی ٹی سسٹم کو فعال بنانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ رواں مالی سال کا بنیادی ہدف صارفین کی سہولت ہے ، اس لئے سی ایف سی مراکز میں سروسز کے معیار اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔