وہاڑی،درجنوں سڑکوں کو کارپٹڈکرنے کا آخری مرحلہ شروع

وہاڑی،درجنوں سڑکوں کو کارپٹڈکرنے کا آخری مرحلہ شروع

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ شہر میں درجنوں سڑکوں کو کارپٹڈ کرنے کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے ، جلد تمام سڑکیں مکمل ہو جائیں گی ،تارکول کی عدم دستیابی سے کچھ تاخیر ہوئی۔۔۔

لیکن کچھ حلقوں نے بجٹ نہ ہونے کا جھوٹا پراپیگنڈا شروع کردیا جس کے غبارہ سے آج ہوا نکل گئی ہے ، وہ عید گاہ روڈ کی تعمیر کے آخری کام کے آغاز پر وزٹ کے دوران معززین،لیگی کارکنوں، بلدیہ افسروں اور ٹھیکیداروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر سابق یوسی ناظم چودھری سعید اختر،چودھری عبدالجبار،رانا عدیل اتفاق،فرحان عطائاللہ،ملک حامد علی،چودھری یاسر اقبال،چودھری عمار اقبال،میاں محمد اجمل سمیت دیگر موجود تھے ۔ثاقب خورشید نے مزید کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے اور علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جب کہ دیگر نے کرپشن ،بدتمیزی اور انتقامی کارروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ،گزشتہ دور حکومت میں کپتان اور کئی وفاقی وزراء ہر وقت ملک ڈیفالٹ ہونے کے راگ الاپتے رہے لیکن اب حکومت کی سنجیدہ پالیسیوں سے کئی بڑی کامیابیوں کا اعتراف ماسوائے اپوزیشن سب کر رہے ہیں ، اپوزیشن کی احتجاجی تحریک صرف بانی چیئرمین تحریک کے دکھاوے اور دھوکہ کے مترادف ہے ،عوام جذباتی نعروں پر نہیں عملی کارکردگی پر دھیان دیں تو کوئی وجہ نہیں انہیں ان کے تمام خوابوں کی تعبیر نہ ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں