وہاڑی:کنسٹرکشن کمپنی کی کھدائی سے سیوریج لائن ٹوٹ گئی
وہاڑی (خبرنگار)کلب روڈ احاطہ خوشی رام کے قریب روڈ اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے دوران کنسٹرکشن کمپنی نے ۔۔۔
سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیوریج پائپ لائن توڑ دی، جس سے بدبودار گندا پانی دکانوں کے اطراف جمع ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا۔گندہ پانی کئی دکانوں اور گھروں کی بنیادوں میں رسنے لگا ہے ، جس سے قیمتی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ دکانداروں کے مطابق ٹھیکیدار جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند منتخب دکانوں کو نقصان سے بچا رہا ہے ، جبکہ دیگر کاروبار مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔متاثرین نے بتایا کہ بارہا شکایات کے باوجود تاحال کوئی افسر موقع پر نہیں آیا۔ گندگی کے باعث دکانداروں کا کاروبار بند ہو چکا ہے ، جبکہ علاقے میں بدبو اور تعفن سے شہری شدید پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں اور تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور صورتحال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔