گندم امپورٹ پالیسی بدنیتی پر مبنی کسان دشمن :مہر رخسار سیال

گندم امپورٹ پالیسی بدنیتی پر مبنی کسان دشمن :مہر رخسار سیال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔۔۔

 وفاقی حکومت کی گندم امپورٹ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے اسے بدنیتی پر مبنی، ناقص منصوبہ بندی کا شاہکار اور کسان دشمن اقدام قرار دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے کسان بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، اور ان کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسان دوست پالیسی کی اشد ضرورت ہے ۔ ہم کسانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں