شہید کانسٹیبل آصف علی شاہ کی برسی پر تقریب کا انعقاد
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی کے شہید کانسٹیبل آصف علی شاہ کی یوم شہادت کے ۔۔۔
موقع پر ان کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا تنویر سرور نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، مسلح گارڈ نے سلامی دی۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی جانب سے شہید کے اہل خانہ کو تعریفی شیلڈ اور مالی امداد کے چیک پیش کیے گئے ۔ڈی ایس پی رانا تنویر سرور نے کہا کہ آصف علی شاہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی شاہ کا جذبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ، جو سکھاتا ہے کہ ملکی خدمت میں جان کا نذرانہ دینا سب سے بڑا فخر ہے ۔