وہاڑی:پولیس کا چھاپہ ، منشیات فروش گرفتار ، آئس اور چرس برآمد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے۔۔۔
خفیہ اطلاع پر بورے والا روڈ سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چک 19 ڈبلیو بی کے رہائشی منشیات فروش رانا خضر ولد فقیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو پیکٹ چرس اور آدھا کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے ۔ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔