کوٹ ادو:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کوٹ ادو:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ) فیصل کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔

 ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ پانی میں ایک شخص کی نعش موجود ہے ، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کیا۔ موقع پر موجود افراد سے معلوم ہوا کہ راہگیر کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے باعث وہ سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت اللہ والا ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی عمر تقریباً 46 سال ہے اور وہ محلہ جمال والا، وارڈ نمبر 14، کوٹ ادو کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو پولیس کی نگرانی میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کنٹرول کو دے دی گئی ہے ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور نامعلوم گاڑی و ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں