سبزیاں اور پھل مہنگے ، ناقص کوالٹی سے عوام پریشان
ماچھیوال (نامہ نگار )پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ آڑو، خوبانی اور جامن جیسے موسمی پھل 300 سے 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔۔
عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ زیادہ تر پھل اور سبزیاں ناقص کوالٹی کے باوجود مہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں۔ کریلا 200 روپے ، پالک، دھنیا اور دیگر سبزیاں بھی خراب حالت میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ شہریوں اویس، عدنان، ارسلان، مقبول، عالم شیر اور وارث نے بتایا کہ دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ۔نرخ نامے واضح طور پر آویزاں کیے جائیں، اور ناقص و مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔