وہاڑی:موٹرسائیکل و موبائل چوری کی متعدد وارداتیں
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) مختلف علاقوں میں چوری و جیب تراشی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے۔۔
موبائل فون اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ ساہوکا کے علاقے پل کھوکھراں کے قریب دو ڈاکو علی شیر سے موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ خادم حسین کا موٹرسائیکل میلہ سے چوری ہو گیا۔ جیب تراشوں نے محمد انور، محبت حسین، غلام محمد، عامر، عدنان، عبدالرزاق اور آصف کی جیبیں کاٹ کر قیمتی موبائل چرا لیے۔