کینو توڑنے پر زمیندار نے 5سالہ بچی کو باندھ دیا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ) تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے میں بااثر زمیندار نذر حسین نے مبینہ طور پر کینو توڑنے کے \"جرم\" میں 5 سالہ معصوم بچی نازیہ بی بی کو درخت کے ساتھ باندھ دیا اور۔۔
گھنٹوں دھوپ میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچی کی چیخ و پکار سے علاقہ گونج اٹھا مگر بااثر ملزم کے خوف سے کسی نے مداخلت نہ کی۔ شہری کی کال پر پولیس فوری متحرک ہوئی۔ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ایس ایچ او عرفان فیض نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کروایا اور ملزم کو گرفتار کر کے حبسِ بے جا اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کمزوروں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا ظلم نہ دہرائے۔