رانا ارشاد ، ثاقب نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

رانا ارشاد ، ثاقب نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

وہاڑی (نمائندہ دنیا)7 ڈبلیو بی کی سیاسی و سماجی شخصیات رانا ارشاد حسین اور رانا محمد ثاقب حسین نے ساتھیوں سمیت سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی سے۔۔۔

 راہیں جدا کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ن لیگ کے رہنمائوں نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ان کے ڈیرے پر ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں گاؤں کے معتبرین، عمائدین، اور علاقائی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کو ترجیح دی، وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر جاری ہے ، جبکہ وہاڑی تا عارف والا ون وے روڈ جلد شروع کی جائے گی۔ ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے رانا برادران کی شمولیت کو ن لیگ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شرکاء نے رانا برادران کے فیصلے کو سیاسی طور پر دانشمندانہ اور علاقائی ترقی کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں