ممکنہ سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر کی اداروں کو الرٹ ہدایت

ممکنہ سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر کی اداروں کو الرٹ ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

 اجلاس میں پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، آبپاشی ، سول ڈیفنس، فاریسٹ، این جی اوز و دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ممکنہ بارشوں اور دریائی سیلاب کے پیش نظر قبل از وقت تیاریوں، دستیاب وسائل اور ہنگامی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے دوران اداروں کے مابین فوری اور مؤثر رابطہ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور باہمی مشاورت سے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں