کبیروالا میں شجرکاری مہم کیلئے 50 ہزار پودوں کا ہدف مقرر
جودھ پور (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت کی زیرصدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے سربراہان، امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی سے ہوگا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قومی جذبے کے تحت ایک درخت ضرور لگائیں تاکہ علاقے کو سرسبز اور صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او فیصل پنیاں نے کہا کہ درخت ماحول کو آلودگی سے پاک رکھتے ہیں اور ہمیں صاف آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ نائب تحصیلدار رانا ریحان نے کہا کہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشی لحاظ سے بھی فائدہ مند ہیں۔