موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج

موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن  پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔

تھانہ کینٹ اور جلیل آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزمان آصف ، شاکر ، صغیر احمد ،ناصر اور عمران کو قابو کیا ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکلوں کی الٹریشن کرکے پھٹہ رکشہ بنایا ہواتھا جو روڑ پر انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلارہے تھے جن کی وجہ سے عوام الناس پریشانی سے دوچار ہورہے تھے ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں