سکولوں میں اساتذہ کی ریشنلائز یشن کا عمل روک دیاگیا

سکولوں میں اساتذہ کی  ریشنلائز یشن کا عمل روک دیاگیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) سکولوں میں اساتذہ کی ریشنلائز یشن کا عمل روک دیاگیا ۔تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کااعلان کیا تھا اورتفصیلات طلب کی تھیں۔۔۔

مگر اب یہ کام روک دیاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کا کام صرف اس وجہ سے روک گیا ہے کہ جو سکول پیف کے فیز 3 میں آ رہے تھے ،اگر ریشنلائزیشن کرتے ہیں تو سیٹیں دوبارہ سے ان سکولوں میں فل ہوجائیں گی اور سکول فیز 3کی کیٹگری سے نکل جا ئیں گے ،جن اساتذہ نے ریشنلائزیشن کے ڈر سے تبادلے کرائے ان کے متعلقہ سکولز کی بڑی تعداد آؤٹ سورس میں آرہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں