وہاڑی میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق چاول باسمتی کرنل کچی 315 روپے ، اری چاول 100 روپے ، دال چنا موٹی 255، باریک 250، دال مسور موٹی 255، دال ماش دھلی چمن 365، بغیر دھلی ہوئی 350 روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 360 روپے ، چنا سفید موٹا 290 اور باریک 235 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔بیسن 260، چھوٹا گوشت 1500، بڑا گوشت 700، دہی 180 روپے فی کلو اور دودھ 160 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ روٹی تندوری (100 گرام) 13 روپے اور نان (110 گرام) 15 روپے میں دستیاب ہوگا۔سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے یومیہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نرخنامے سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔