اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی :خضر ظہور

 اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی :خضر ظہور

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور نے اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس میں سائلین سے براہ راست ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سروسز اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو امور جیسے انتقالات، رجسٹری، فردات اور وراثت سے متعلق طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے میں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی، صفائی، سٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے عوامل کو بھی تفصیلی طور پر چیک کیا اس موقع پر خضر ظہور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری دفاتر میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جس کی نگرانی باقاعدگی سے کی جا رہی ہے ،ریونیو سے متعلق سائلین کو عملی آسانی کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں