ٹاٹے پور ،ٹھیکیدار سڑکوں پر پتھرپھینک اورگڑھے کھود کر غائب
ٹاٹے پور (نامہ نگار)ٹاٹے پور اور اس کی ملحقہ سڑکوں پر پتھر اور گہرے گڑھے کھودکر ٹھیکیدار ایک ماہ سے غائب ،شہری اذیت میں مبتلا۔۔
تفصیل کے مطابق تقریباً 4ماہ قبل بازار ٹاٹے پور بوھڑ روڈ کو ٹھیکیدار نے اکھیڑ دیا ،پتھر ڈال دیے ، ٹاٹے پور تا لوٹھڑ روڈ، ٹاٹے پور تا بدھلہ سنت روڈ کو بھی ڈبل بنانے کے لیے پتھر ڈالے گئے ، آبادیوں کے آس پاس گہرے گڑھے کھودے گئے ،بارشوں سے پانی جمع ہوگیا، ٹھیکیدار ایک ماہ سے کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوچکا ہے ، اہل علاقہ اذیت میں مبتلا ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں، ایم این اے علی موسیٰ گیلانی ،کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔