ڈی سی مظفر گڑھ کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا دورہ

ڈی سی مظفر گڑھ کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا دورہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا اچانک دورہ کیا، سٹاف کی حاضری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ایک افسر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کہا تمام افسرا و رعملہ دفاتر میں وقت پر حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضری پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل اوروقت پر کام کرنا پہلی ترجیح ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس میں آنے والے ہر سائل کا مسئلہ فوری حل کیا جائے اور اس کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سائلین کیلئے بیٹھنے کی جگہ،صاف پانی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سائلین کے مسائل سنیں اور انہیں میرٹ پر حل کریں، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں