ڈاکوؤں کی مینگو پارٹی میں اسلحہ کی نمائش،فائرنگ،2گرفتار

ڈاکوؤں کی مینگو پارٹی میں اسلحہ کی نمائش،فائرنگ،2گرفتار

کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)ڈاکوؤں کی مینگو پارٹی میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے فائرنگ،پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ،دو کو گرفتار کرلیا گیا۔۔

،مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم ہیڈ تونسہ بیراج کے غربی کنارے پرموجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ چور ڈکیٹ مینگو پارٹی کررہے ہیں ،سرعام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں ،پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو رحمت کڑوال، یامین عرف کاکا کھوسہ، جاوید چھتانی، فرید کڑوال، آصف رند، شریف ڈیڈہ، شملہ کڑوال، مجی نول، عاصم چھوٹانی، عبدالحمید، فرید کھوسہ، تنویر عرف تنر گرمانی، ثقلین مشوری ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ،بوکھلاہٹ کیوجہ سے عبدالوحید چانڈیہ اور ابوبکر گرمانی موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے جنہیں گھیرا ڈال کر قابو کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں