وارداتیں، شہری نقدی، زیورات اورموٹرسائیکل سے محروم

وارداتیں، شہری نقدی، زیورات اورموٹرسائیکل سے محروم

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری نقدی،زیورات،موٹر سائیکل سے محروم۔۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ وارڈنمبر 14 ڈی محلہ ککے والا کے رہائشی محمداسلم جٹ لاڑ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ وہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا ،چار ڈاکوؤں گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل، 45ہزار روپے نقدی، بٹنوں والا موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین لئے ۔وارڈ نمبر 14 بی کی رہائشی نفیسہ مائی نے چوری کی رپورٹ میں بیان کیا کہ وہ اپنے والدین کے گھر گئی ہوئی تھی کہ میرے گھر سے چھت والا پنکھا،پیڈسٹل فین قیمت15 ہزار روپے ،ایک تولہ طلائی زیورات، 14ریڈی میڈ سوٹ اور گھر کی مکمل وائرنگ چوری کر کے لے گئے ۔پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں