ڈی سی خانیوال کا صفائی ستھرائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ستھرا پنجاب بارے اجلاس۔۔
،شہری ودیہی علاقوں میں صفائی،ویسٹ آپریشن،سٹاف ورکنگ کا جائزہ ،اسسٹنٹ کمشنرز کو نچلی سطح پر صفائی چیکنگ کا ٹاسک دے دیا،ہر بازار میں تاجروں کی مشاورت سے سلیب اٹھا کر نالوں کی صفائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنرز نجی کمپنیوں کی ورکنگ بہتر نہ ہونے پر تحریری جواب کے پابند ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے کہاکہ صفائی پر زیرو ٹالرنس ہے ،ایک ہفتہ میں سینٹری ورکرز کی پراپر ٹارگٹ ورکنگ کا پلان دیا جائے ،بارشوں کے باعث شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کیلئے فوری ردعمل نظر آنا چاہیے ،اسسٹنٹ کمشنرز مائیکرو پلان کے تحت کسی بھی جگہ کا معائنہ کرسکتے ہے ،مون سون میں صفائی پلان کا باقاعدہ نقشہ شیئر کیا جائے ،اسسٹنٹ کمشنرز یونین کونسل وائز کمیٹیاں بناکر صفائی کی مانیٹرنگ کریں،بازاروں میں ڈسٹ بن رکھوائی جائیں،باہر کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی،سینٹری ورکرز آوارہ و پالتو کتوں بارے بھی آگاہی دیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،عثمان خورشید،کرن خان،سی اوز جبکہ ویڈیو لنک پر اے سیز رانا عامر لیاقت،زوہیب شفیع اور ساجدہ رزاق موجود تھے ۔