نورشاہ تا پیر جگی روڈ بارش میں بیٹھ گئی، عوام پریشان

 نورشاہ تا پیر جگی روڈ بارش میں بیٹھ گئی، عوام پریشان

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نورشاہ تا پیر جگی کارپٹ روڈ معمولی بارش بھی برداشت نہ کر سکی۔ حالیہ بارش کے بعد سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے اور حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود سڑک انتہائی ناقص معیار سے تعمیر کی گئی۔ سڑک دیہات کو آپس میں ملاتی ہے ، روزانہ سینکڑوں طلبہ، مریض اور مزدور اس راستے سے گزرتے ہیں۔ابتر حالت کے باعث مریضوں کی اسپتال تک رسائی بھی دشوار ہو چکی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی ویز سے سڑک کی فوری مرمت اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں