ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت دو اہم اجلاس منعقد ہوئے ۔ پہلے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی، جس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سہیڑ، اے ڈی ایل جی محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، شہری و دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے ، جعلی پٹرول پمپوں اور غیرقانونی ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔دوسرے اجلاس میں ایچ پی وی اور خسرہ روبیلا ویکسین مہمات کا جائزہ لیا گیا۔ 9تا 14سالہ بچیوں کیلئے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین 15تا 27ستمبر اور خسرہ روبیلا مہم 17تا 29نومبر تک جاری رہے گی۔