کھاد اور معیاری بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے :اے سی

 کھاد اور معیاری بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے :اے سی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گنیتا کی زیرصدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اور زرعی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد یاسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال اور کاشتکار نمائندگان شریک ہوئے ۔اجلاس میں شرکاء کو وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی انیشیٹوز، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور ٹیوب ویل پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ کھاد، زرعی ادویات اور معیاری بیج کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ کپاس، گندم سمیت فصلات کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کیلئے کسانوں کو آگاہی دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں