وہاڑی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کی تیاری مکمل

وہاڑی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کی تیاری مکمل

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرصدارت ایچ پی وی ویکسین مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے مائیکرو پلان پر بریفنگ دی۔ مہم 15سے 27ستمبر 2025تک جاری رہے گی۔

جس میں 9تا 14سالہ 2لاکھ 39ہزار 871 بچیوں کو ویکسین دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین لڑکیوں میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے ۔ مہم میں 3 ڈی ایچ ایم ٹیز، 98سپروائزرز، 185ٹیمیں‘سکلڈ پرسنز‘ اسسٹنٹس اور 353 سوشل موبلائزرز کام کریں گے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم، محکمہ سوشل ویلفیئر، امام مساجد، این جی اوز، اور مقامی نمائندوں کو مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔ ویکسینیشن بعد ازاں روٹین امیونائزیشن میں بھی شامل کی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ فکسڈ اور آؤٹ ریچ ٹیموں کے ذریعے دیہی و شہری علاقوں میں ویکسین دی جائے گی، جب کہ اسکولوں اور یونین کونسل سطح پر آگاہی سیمینار ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں