بجلی چوروں ،نادہندگان کیخلاف ایکشن،کنکشنز ،ٹرانسفارمر اتارلئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد اور ونگ کمانڈررینجرز کی زیرنگرانی میں قائم پور سب ڈویژن حاصل پور میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔
ایکسین حاصل پور ڈویژن قیصر اظہار اور ایس ڈی اوقائم پور سب ڈویژن سائیں داد کی سربراہی میں ٹیم نے عنایتی، قائم پور سٹی، بستی باغ علی آرائیں، بستی دھرالہ، موضع خانن آرائیں، موضع شیخ نصیر، موضع باغ آرائیں اور شیخ واہن کے علاقوں میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور12رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز،میٹرز اور تاراتارلئے ۔آپریشن کے دوران نادہندگان سے 80 ہزار روپے واجبات بھی وصول کئے گئے ۔