نشتر کے 12ڈاکٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی مکمل

نشتر کے 12ڈاکٹروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی مکمل

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے 12 ڈاکٹروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ،انکوائری کمیٹی نے 10ڈاکٹروں کو سنشور اور 02ڈاکٹروں کو الزامات سے بری کرنے کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو جمع کروا دی ہیں ۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر شہرام شوکت، ڈاکٹر کمال مصطفی، ڈاکٹر تیمور چغتائی، ڈاکٹر محمد سعید ،ڈاکٹر رانا جاوید ، ڈاکٹر ندیم منشا، ڈاکٹر فاطمہ ہاشمی، ڈاکٹر مہوش سعید، ڈاکٹر عائشہ ظہور، ڈاکٹر سعدیہ فیض، ڈاکٹر سدرہ صبا اور ڈاکٹر انعم وومن میڈیکل آفیسر کے خلاف پیڈا ایکٹ انکوائری مکمل کر لی گئی جن پر الزام تھا کہ یہ تمام ڈاکٹر غیر قانونی طور پر نان پریکٹسنگ الاؤنس بھی لے رہے تھے جبکہ نجی ہسپتالوں میں بھی کام کر رہے تھے ، اس حوالے سے تین رکنی انکوائری کمیٹی جس کے کنوینئر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ، جبکہ دو ممبران محمد سرفراز ڈائریکٹر فنانس ایف آئی سی فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس چلڈرن کمپلیکس ملتان فرحان سعید نے انکوائری مکمل کر کے وزیر اعلی ٰ کو بھجوا دی ہیں جس میں کہا گیا ہے مذکورہ ڈاکٹروں نے اپنے طور پر اپنے الزامات کا اعتراف کیا ہے اس لئے ان کے خلاف سنشور کی سفارش کی گئی ہے ۔جبکہ ڈاکٹر انعم زہرہ اور مہوش سعید کو بری کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں