ٹریفک حادثات میں اضافہ‘ غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنیکا مطالبہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ شہریوں نے غیر ضروری یوٹرن ختم کرنے اور۔۔
ضروری یوٹرن پر دونوں اطراف سپیڈ بریک بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کے باوجود تیز رفتاری ڈرائیوروں کی لاپرواہی اناڑی و کم عمر ڈرائیورز اور اشاروں کی عدم فراہمی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں ،یوٹرن پر بغیر دیکھے تیز رفتاری سے کٹ مارنے کی روش بھی خطرناک حادثات کا باعث بن رہی ہے ۔شہریوں نے سیف سٹی کیمروں کو فوری فعال کرنے اور پرانے سپیڈ بریکرز کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔محمد عمر، محمد عباس، جاوید اقبال طور، رب نواز پھوڑ، راؤ ارشد، رائے عنصر مرید، ماجد شوکت سمیت دیگر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔