سوشل میڈیا پرمنشیات برآمدگی کا الزام ‘پولیس اہلکار معطل

سوشل میڈیا پرمنشیات برآمدگی کا الزام ‘پولیس اہلکار معطل

وہاڑی (خبرنگار )نواحی علاقہ 19ڈبلیوبی کے رہائشی رانا خضر کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا ڈراپ سین۔۔

 ،سوشل میڈیا پرمنشیات برآمدگی کا الزام لگانے والا پولیس اہلکار معطل۔ رانا خضر ولد فقیر نے سابق علاقہ چیئرمین رانا خالد حسین ، رانا یعقوب ، رانا نذیر احمد ، رانا عامر رانا منیر ، رانا مشتاق ، رانا صفدر ، رانا نیامت ، ریاض ، بابا شاہ محمد ، رانا عامر ، رانا شکیل احمد ، رانا جمیل ، رانا اجمل ، رانا نثار ، رانا شبیر احمد ، مبارک علی ، محمد اسلم ، نواب دین ، رانا ساجد ، قاری عبید اللہ ، مبارک علی ، رحمت علی ، رانا محمد سلیم اکرم ، رانا راشد ، رانا محمد خان سمیت درجنوں افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 14 جولائی کوتھانہ صدر پولیس نے مجھے روک کر اپنی حفاظت کیلئے پاس رکھا پستول برآمد کیا ،اسی دوران پولیس اہلکار نے سلمان عرف سنی چدھڑ نے زاہد ہانس نامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ساتھ ساز باز ہوکر میرے خلاف منشیات برآمد ہونے کی غلط اور جھوٹی بے بنیاد پوسٹیں لگا دیں، قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتا ہوں کہ اس مکروہ دھندے میں دلچسپی لی اور نہ ہی کسی منشیات فروش سے تعلق ہے ،مجھے منشیات سمگلر بنانے والے اہلکار کو انکوائری کے بعد معطل کردیا گیا،قانونی کاروائی کا حق بھی رکھتا ہوں ۔ سابق چیئرمین رانا خالد حسین اور صوفی شبیر احمد رانا نے بھی رانا خضر کے حق میں گواہی دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں