سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد سلیم مرحوم کی بہوکے ایصال ثواب کیلئے ختم قل

سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد سلیم مرحوم  کی بہوکے ایصال ثواب کیلئے ختم قل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد سلیم مرحوم کی بہو ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم۔۔

 ، شیخ محمد ریاض ، شیخ محکد عمر مرحوم ، شیخ رمضان جانی کی بھابھی شیخ محمد یوسف کی اہلیہ ممبر بورڈ آف گورنر جمخانہ شیخ علی ایڈووکیٹ کی خوشدامن جو گزشتہ روز وفات پاگئیں تھیں ان کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، رسم قل ان کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن میں ادا کی گئی ۔معروف عالم دین قاری محمد حیات قادری نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو بھی فرار حاصل نہیں ہے ،اس لیے ہمیں آخرت کی تیاری کرنا چاہیے کیونکہ یہ زندگی عارضی ہے ، ہمیں اپنے نامہ اعمال کو پرکھنا ہوگا کہ ہم کل روز قیامت اللہ کے سامنے کیا لیکر جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں