صوفیا کرام کے آستانے علم و ادب کے مراکز ،زمان شاہ بخاری
مونڈکا (نامہ نگار)صوفیاء کرام کے آستانے علم و ادب کے مراکز ہیں، صوفیاء علم و تصوف سے آج بھی مخلوق کو فیضیاب کر رہے ہیں۔۔
، اسلام کی ترویج سب سے زیادہ صوفیا نے کی اور سب سے زیادہ ہندوستان کے لوگ صوفیاء کے فیض سے مسلمان ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار ڈمر والا میں سید زمان شاہ بخاری کے آستانے پر منعقدہ سالانہ تصوف کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر محمد طارق بھابھہ نے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا صوفیاء کے آستانے آج بھی فیوض و برکات کا محور ہیں ،صوفیاء تخلیہ الہامی علوم اوردور اندیشی کے باعث آج بھی اہمیت کے حامل اور مخلوق خدا کے لئے رہبر و رہنما ئی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،اس لئے زیادہ سے زیادہ صوفیاء کرام کی صحبت اختیار کی جائے۔