بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار‘ 18مقدمات ٹریس

 بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار‘ 18مقدمات ٹریس

بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ گگو پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار‘18 مقدمات ٹریس ۔۔۔

 ملزمان ڈکیتی ، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ تفصیل کے مطابق گگوپولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر تھانہ گگو پولیس نے پتوکی، پاکپتن اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6ملزموں گرفتار کر کے 18 مقدمات ٹریس کئے اور 14لاکھ 80ہزار سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، 7موٹر سائیکل، رکشہ، دو موبائل فونز، 3لاکھ 95ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔ملزم گگو منڈی اور گردونواح میں وارداتوں کیلئے ریکی کر کے ڈکیتی، راہزنی اور گاڑی چوری کی وارداتیں کرتے تھے ،کارروائی میں ایس ایچ او انسپکٹر حسن آفتاب کیانی اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں