زکریا یونیورسٹی: شعبہ جینڈر سٹڈیز ،یواین وی کا سیمینار
ملتان(خصوصی رپورٹر )زکریا یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹڈیز نے اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز (یو این وی) پروگرام کے ۔۔
اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد طلباء میں رضاکارانہ خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اقوام متحدہ کے اقدامات کے تحت دستیاب مواقع سے روشناس کرانا تھا شعبہ جینڈر سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر مرید حسین نے رضاکارانہ خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔